25 اپریل 2021 - 19:18
بائیڈن حکومت کی پابندیوں کی وجہ سے ہندوستان میں کورونا نے تباہی پھیلائی: ریڈیو فرانس

ریڈیو فرانس نے رپورٹ دی ہے کہ بائیڈن حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی تیاری سے متعلق طبی پابندیوں کے خاتمہ سے انکار ہندوستان میں ایک مہلک تباہی کا باعث بنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو فرانس کی رپورٹ کے مطابق ایسے حال میں کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی دوسری مہلک لہر دوڑ گئی ہے اس ملک نے بائیڈن حکومت سے کورونا ویکسین کی پیداوار میں اضافہ کی درخواست کی لیکن بائیڈن حکومت نے ہندوستان کے صحت کے نظام پر زبردست دباؤ ڈالتے ہوئے طبی اہم ضروریات سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے ویکسین کی پیداوار میں اضافے کرنے سے روک دیا۔
فرانسیسی میڈیا نے مزید کہا: یہ ایسے حال میں ہے کہ چین جو امریکہ کا حریف ہے اس نے ہندوستان میں کورونا کے بحران پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے امداد رسانی کا اعلان کر دیا ہے۔
ریڈیو فرانس نے مزید کہا: "پہلے امریکہ" وہ جملہ ہے جو نہ صرف ہمیشہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان پر رہتا تھا بلکہ جوبائیڈن نے بھی اس کو روزانہ تکرار کرنا شروع کر دیا ہے یہ ایسے حال میں ہے کہ انڈین سیرم انسٹی ٹیوٹ (ہندوستان کی سب سے بڑی ویکسین کمپنی) کے سربراہ نے دو ہفتہ قبل بائیڈن حکومت سے کورونا ویکسین کے مواد اولیہ پر عائد شدہ پابندیوں کے خاتمے کی درخواست کی تھی لیکن اس نے انکار کر دیا۔
فرانسیسی میڈیا نے مزید کہا: امریکی چیمبر آف کامرس نے بھی مطالبہ کیا کہ کورونا ویکسین ہندوستان بھیجی جائے ، لیکن بائیڈن نے پھر انکار کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ، "امریکہ کو پہلے اپنے لوگوں کی ضروریات کے بارے میں جواب دینا چاہئے۔"

کرونا کی وباء کے دوران ہندوستان نے امریکہ کو مدد فراہم کی
آر ایف ای / آر ایل کے مطابق ، بائیڈن کا پابندیاں ختم کرنے سے انکار نے بہت سے ہندوستانیوں کو موت کی آغوش میں سلایا ہے۔

فرانسیسی میڈیا نے ہندوستانی اخبار دی فرسٹ پوسٹ کے حوالے سے رپوٹ کیا ، "ہندوستان نے ہائیڈرو آکسیروکلین دوائیوں کی بڑی مقدار بحران کے عروج پر امریکہ کو ارسال کی۔"

ہند امریکی پبلک ہیلتھ کے ماہر آشیش جاہ نے ٹویٹ کیا کہ واشنگٹن کے پاس ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 40 ملین سے زائد خوراکیں موجود ہیں۔
ریڈیو فرانس نے آخر میں کہا: "دریں اثنا ، آسٹریلیا ، فرانس ، چین اور پاکستان جیسے ممالک نے ہندوستان کی اس وبائی بیماری سے لڑنے میں مدد کرنے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایٹ پریس کے مطابق ، بائیدن کہ جو تقریبا 100 دن سے اقتدار میں ہیں، اپنے ملک سے اضافی ویکسینیں دیگر ممالک کو دینے میں انتہائی احتیاط سے کام لے رہے ہیں، اور کچھ مبصرین کو تشویش ہے کہ امریکی حکومت اپنی اضافی ویکسینوں کو سیاسی اقدامات سے جوڑ رہی ہے۔
خیال رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی سومانی آ چکی ہے جس کے نتیجے میں روزانہ چار لاکھ کے قریب اس وبا میں مبتلا ہو رہے ہیں اور تین ہزار سے زیادہ موت کی آغوش میں سو رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲